۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر یعقوب بشوی

حوزہ/حجۃ الاسلام ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کہا کہشیطانی لشکروں کے مقابلے میں مومنین کو متحد ہونا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محمد یعقوب بشوی نے کراچی جامع مسجد کورنگی میں مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن مکتب تشیع کی طاقت جان چکے ہیں اسی لئے اس مکتب میں اختلاف ڈالنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں اسی طرح آج پاکستان میں ہمیں دشمن سے زیادہ اپنوں کی طرف سے مختلف مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمان، بصیرت اور اتحاد کے ذریعے ہمیں دشمن اور ان کے ناپاک عزائم کو ناکام اور خاک میں ملانا ہوگا۔شیطانی لشکروں کا مقابلہ متحد ہو کر کرنا ہوگا۔آج معاشرے میں اسلامی اقدار کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔

حجۃ الاسلام شیخ بشوی نے کہا کہ ہمارے تمام معاشرتی اور نفسیاتی مسائل کا حل قرآن مجید پیش کرتا ہے لہذا ہمیں قرآن کریم کی طرف پلٹنا ہوگا مہدوی معاشرہ اور عصر ظهور کے لئے معاشرے میں تعلیم، تربیت اور معنویت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔معاشرہ شناسی، معاشرے کی اصلاح اور اس کے ارتقاء کے بغیر مطلوب نتیجہ نہیں ملے گا۔

انہوں نے ثقافتی یلغار کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں ثقافتی یلغار کو سمجھنا ہے اور اپنی نسلوں کو اس یلغار سے بچانا ہے اس کے لئے سب کو دینی ثقافت کو زندہ کرنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں منافرت، منافقت، غیبت، تہمت اور محدود سوچوں سے نکلنا ہوگا تب جاکر ظهور امام زمان عجّل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے لئے مقدمہ سازی کرسکیں گے۔
استاد یعقوب بشوی نے معاشرے میں عدم توازن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ آج معاشرہ عدم توازن کا شکار ہے جس کی اہم وجہ مہنگائی، جھوٹے وعدے، مفادات کے حصول، ناامنی اور حرام دولت کی کمائی سرفہرست ہے، اسی طرح مغربی ثقافتی یلغار سے مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی شناخت اور اپنی ثقافت کی حفاظت ہمیں محفوظ معاشرہ وجود میں لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .